2
0
Thursday 29 Oct 2009 15:31

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے اقوال زریں

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے اقوال زریں
 ۱۔ من زار قبر الحسین علیہ السلام بشط الفرات کان کمن زاراللہ فوق عرشہ۔
"جو مومن بھی فرات کے کنارے امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت کرے گا گویا اس نے عرش پر خداوند متعالی کی زیارت کی ہے۔

۲۔ کتب علیہ السلام: "ابلغ شیعتی: ان زیارتی تعدل عنداللہ عز و جل الف حجۃ"، فقلت لابی جعفر علیہ السلام: الف حجۃ؟ قال: "ای واللہ و الف آلاف حجۃ لمن زارہ عارفا بحقہ"۔
حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے اپنے شیعیان میں سے ایک کو لکھا: "ہمارے تمام شیعیان اور محبان کو بتا دو کہ میری قبر کی زیارت کا ثواب ایک ہزار حج کے برابر ہے"، راوی نے امام جواد علیہ السلام سے پوچھا: "آپ کے والد کی قبر کی زیارت کا ثواب ایک ہزار حج کے برابر ہے؟"۔ انہوں نے فرمایا: "جو کوئی بھی معرفت کے ساتھ میرے والد کی زیارت کرے گا اس کا ثواب 10 لاکھ حج کے برابر ہے"۔

۳۔ قال علیہ السلام: "اول ما یحاسب العبد علیہ الصلاۃ فان صحت لہ الصلاۃ صح ماسواھا، و ان ردت رد ما سواھا"۔
امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا: "قیامت کے دن جس عمل کے بارے میں سب سے پہلے سوال کیا جائے گا وہ نماز ہے، اگر نماز قبول ہو گئی تو باقی تمام اعمال بھی قبول کر لئے جائیں گے اور اگر نماز قبول نہ کی گئی تو باقی تمام اعمال بھی رد کر دئے جائیں گے"۔

۴۔ قال علیہ السلام: "للصلاہ اربعۃ آلاف باب"۔
امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا: "نماز کے چار ہزار اجزاء اور شرائط ہیں"۔

۵۔ قال علیہ السلام: "الصلاۃ قربان کل تقی"۔
امام علی رضا علیہ السلام فرماتے ہیں: "نماز ہر باتقوا اور پرہیزگار شخص کو خداوند متعال سے نزدیک کر دیتی ہے"۔

۶۔ قال علیہ السلام: "یوخذ العلام بالصلاۃ و ھو ابن سبع سنین"۔
امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا: "اپنے بیٹوں کو سات سال کی عمر میں نماز پڑھنے پر مجبور کرو"۔

۷۔ قال علیہ السلام: "فرض اللہ علی النساء فی الوضوء ان تبدءالمرئۃ بباطن ذراعھا و الرجل بظاھر الذراع"۔
امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا: "خداوند نے وضو میں خواتین پر لازم کیا ہے کہ بازووں کے سامنے سے ان پر پانی ڈالیں اور مردوں پر لازم کیا ہے کہ بازووں کے پیچھے سے ان پر پانی ڈالیں"۔

۸۔ قال علیہ السلام: "رحم اللہ عبدا احی امرنا"، قیل: کیف یحی امرکم؟، قال علیہ السلام: "یتعلم علومنا و یعلمھا الناس"۔
امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا: "خدا رحم کرے اس شخص پر جو ہمارے امر کو زندہ کرے" پوچھا گیا: آپ کا امر کیسے زندہ ہو گا؟، آپ علیہ السلام نے فرمایا: "ہم سے منسوب علوم کو سیکھے اور دوسروں کو سکھائے"۔

۹۔ قال علیہ السلام: "لتامرون بالمعروف و لتنھن عن المنکر او لیستعملن علیکم شرارکم فیدعو خیارکم فلا یستجاب لھم"۔
امام علی رضا علیہ السلام فرماتے ہیں: "تم میں سے ہر شخص پر واجب ہے کہ وہ امر بالمعروف اور نھی از منکر کرے۔ ورنہ بدترین افراد تم پر مسلط ہو جائیں گے اور اس وقت نیک افراد کی دعا اور نفرین بھی قبول نہیں ہو گی"۔

۱۰۔ قال علیہ السلام: "من لم یقدر علی ما یکفر بہ ذنوبہ فلیکثر من الصلوۃ علی محمد و آلہ فانھا تھدم الذنوب ھدما"۔
امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا: "جو شخص اپنے گناہوں کا جبران کرنے سے عاجز ہے اس کو چاہئے کہ کثرت کے ساتھ محمد و آل محمد پر صلوات بھیجے کیونکہ صلوات سے اسکے تمام گناہ سوائے حق الناس کے محو اور نابود ہو جائیں گے"۔

۱۱۔ قال علیہ السلام: "لو خلت الارض طرفۃ عین من حجۃ لساحت باھلھا"۔
امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا: "اگر زمین پلک جھپکنے کی مدت کیلئے حجت الہی سے خالی ہو جائے تو تمام موجودات کو اپنے اندر نگل جائے"۔

۱۲۔ قال علیہ السلام: "صاحب النعمۃ یجب علیہ التوسعۃ علی عیالہ"۔
امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا: "انسان پر واجب ہے کہ جتنا کر سکتا ہے اتنا اپنے اہل خانہ کی آسانی اور سہولت پر خرچ کرے"۔

۱۳۔ قال علیہ السلام: "لا یجمع المال الا بخمس خصال، یبخل و آمل طویل و حرص غالب و قطیعۃ الرحم و ایثار الدنیا علی الآخرہ"۔
امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا: "دولت جمع نہیں ہوتی مگر پانچ خصوصیات کی وجہ سے: بخیل ہونا، لمبی آرزوئیں رکھنا، دنیا کا حریص ہونا، صلہ رحم نہ کرنا اور آخرت کو دنیا پر فدا کرنا"۔
خبر کا کوڈ : 14089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

نزاکت حسین
Iran, Islamic Republic of
خیلی کشنگ
M yaqoob
Pakistan
سلام علیکم
بہت اچھا سبحان اللہ
ہماری پیشکش