QR CodeQR Code

ایرانی وزیر دفاع دورہ قطر کے موقع پر

5 Mar 2024 01:57

وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی کی قیادت میں ایرانی وفد قطر میں لگنے والی بحری دفاعی صلاحیتوں کی بین الاقوامی نمائش DIMDEX 2024 کا دورہ کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع گزشتہ روز دوحہ پہنچے جہاں انہوں نے آج اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی۔ طے یہ ہے کہ جنرل محمد رضا آشتیانی کی قیادت میں ایرانی وفد قطر میں لگنے والی بحری دفاعی صلاحیتوں کی بین الاقوامی نمائش DIMDEX 2024 کا دورہ کرے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ رواں برس نیول ڈیفنس سسٹم DIMDEX کی آٹھویں نمائش ہے جس میں دنیا کے 80 ممالک شریک ہیں۔ ایران کی وزارت دفاع بھی اس نمائش میں ایک بوتھ لگائے گی جس میں ایران کی ایرو سپیس میزائل ٹیکنالوجی، الیکٹرونکس مصنوعات، ٹیلی کمیونکیشن و ایوی ایشن انڈسٹری سمیت اپنی نیول انڈسٹری میں کامیابیوں کی نمائش کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 1120291

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1120291/1/ایرانی-وزیر-دفاع-دورہ-قطر-کے-موقع-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org