QR CodeQR Code

شہید ڈاکٹر حیدر عباس کی سالانہ برسی

22 Mar 2024 14:43

برسی سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خصوصی خطاب کیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے شہید حیدر عباس کی مجاہدانہ کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں تمام شہداء ملت جعفریہ کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے بھوجانی ہال کراچی میں منعقدہ بیاد شہدائے ملت جعفریہ، شہید ڈاکٹر حیدر عباس کی سالانہ برسی میں خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا، اس موقع پر کراچی ڈویژن کے تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے شہید حیدر عباس کی مجاہدانہ کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں تمام شہداء ملت جعفریہ کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 1124177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1124177/1/شہید-ڈاکٹر-حیدر-عباس-کی-سالانہ-برسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org