QR CodeQR Code

پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام تقریب

22 Mar 2024 20:23

تقریب تقسیم انعامات میں علامہ اخلاق حسین شریعتی، سیکرٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش، تحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ سید تجمل حسین اور دیگر نے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے۔ 


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیراہتمام پاراچنار میں پری بورڈ امتحان کا انعقاد کیا گیا، رواں سال پورے صوبے سے اس امتحان میں 600 طلبہ اور  طالبات نے حصہ لیا۔ ان میں نویں اور دسویں کے ٹاپ 10 طلبہ اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ ٹاپ 3 میں کوہسار، کرم، علامہ اقبال اور ڈیسنٹ پبلک سکول نے میدان مارا، اس سلسلے میں ایک تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا، جس میں علامہ اخلاق حسین شریعتی، سیکرٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش، تحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ سید تجمل حسین اور دیگر نے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے۔ 


خبر کا کوڈ: 1124225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1124225/1/پاراچنار-ا-ئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org