QR CodeQR Code

یوم نکبہ

14 May 2012 19:42

اسلام ٹائمز:15 مئی یوم نکبہ کی مناسبت سے کراچی پریس کلب پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے سازشیں اسرائیل میں بنائی جا رہی ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم متحد ہوکر امریکی واسرائیلی عزائم کے خلاف سینہ سپر ہوجائے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی نابودی ناگزیر ہے، فلسطینی عوام پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے 64 سالہ مظالم اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی بھرپور مذمت کرتے ہیں، فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے اور فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی تک جنگ جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر فیصل شیخ، اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنما حافظ محمد بلال، انجمن طلبہ اسلام کے ناظم عبد الباسط، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنما بختاور شاہ، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر عالمگیر خان، فلسطینی طلباء کی تنظیم کے صدر فدل محمد اور دیگر نے 15 مئی ’’ یوم نکبہ ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ مشترکہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طلباء نے مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور اور پاکستان فلسطین یکجہتی زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے امریکی، برطانوی اور اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔


خبر کا کوڈ: 161897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/161897/1/یوم-نکبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org