QR CodeQR Code

مرکزی دھرنا (1)

22 Apr 2014 15:52

اسلام ٹائمز: عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیراہتمام 22 اپریل سے فیصلہ کن احتجاجی مرحلے کا آغاز ہوتے ہی گلگت شہر میں قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ 9 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کیلئے 22 اپریل کی دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہوا چاہتی ہے آج صبح سے ہی گلگت شہر کے مرکزی مقام گھڑی باغ میں گذشتہ پانچ روز سے جاری مرکزی احتجاجی دھرنے میں دیگر اضلاع سے لانگ مارچ کیلئے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور بڑی تعداد میں عوام الناس دھرنے میں شریک ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں بھی مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال جاری ہے جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی کیمپ بھی لگائے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 375408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/375408/1/مرکزی-دھرنا-1

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org