QR CodeQR Code

اسکردو میں امام خمینی کی برسی

14 Jun 2018 00:10

اسکردو میں خمینی بت شکن کی برسی کی تقریب سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ امام راحل دنیا کے سیاسی منظر نامے میں بڑی تبدیلی لانے کے ساتھ عالم افکار میں بھی نئی تبدیلیاں لائے۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر کبیر آیت اللہ العظمٰی امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی برسی کی مناسبت سے ایک اہم تقریب امامیہ آرگنائزیشن بلتستان ریجن کے زیراہتمام امامیہ جامع مسجد اسکردو میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے بلتستان کے نامور عالم دین علامہ شیخ محمد حسن جعفری، آغا علی رضوی، شیخ یوسف کریمی اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ خمینی بت شکن نے اسلام کو ایک عظیم الشان نظام حیات کے طور پر نافذ کرکے پوری دنیا کے سامنے اسلام کی حقانیت کو ثابت کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم شخصیت نے وقت کے تمام ظالموں سے نبرد آزما ہوکر مظلوموں کو جینے کا درس دیا اور دنیا کے سیاسی منظر نامے بڑی تبدیلی لانے کے ساتھ عالم افکار میں بھی نئی تبدیلیاں لائیں۔ انہوں نے دنیا کو واضح کردیا کہ اگر حق پر ہو تو دنیا کی کوئی طاقت حصول مقصد سے نہیں روک سکتی۔ انقلاب اسلامی ایران پوری دنیا اور عالم اسلام کے لئے ایک عظیم نمونہ ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 731579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/731579/1/اسکردو-میں-امام-خمینی-کی-برسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org