QR CodeQR Code

دوسرے ممالک میں تعینات ایرانی سفیروں سے ملاقات

22 Jul 2018 07:31

آپ نے فرمایا امریکہ کے ساتھ مذاکرات یا رابطہ سے مشکلات حل کرنے کا تصور بڑا غلط تصور ہے اور یورپی ممالک کے پیکیج کا انتظار بھی نہیں کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے وزارت خارجہ کے حکام، دوسرے ممالک میں تعینات ایرانی سفیروں اور نمائندوں سے ملاقات میں فرمایا امریکہ کے ساتھ مذاکرات یا رابطہ سے مشکلات حل کرنے کا تصور بڑا غلط تصور ہے اور یورپی ممالک کے پیکیج کا انتظار بھی نہیں کرنا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کی عدم صداقت اور امریکہ کے بارے میں عدم اعتماد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا میں بہت پہلے یہ بات کہہ چکا ہوں کہ امریکہ کی باتوں حتی امریکہ کے دستخط پر بھی اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ لہذا امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کی اندرونی ظرفیتوں سے استفادہ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا یورپی ممالک کے پیکیج کا بھی انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ ملک میں موجود ظرفیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کی ایران کے ساتھ گہری دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا امریکہ ایران میں انقلاب سے پہلے کی پوزیشن حاصل کرنا چاہتا ہے اور جب تک اسے یہ پوزیشن نہیں ملے گی تب تک  اس کی دشمنی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 739364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/739364/1/دوسرے-ممالک-میں-تعینات-ایرانی-سفیروں-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org