QR CodeQR Code

کلاچی، پی ٹی آئی امیدوار پہ خودکش حملہ

22 Jul 2018 12:49

اکرام اللہ خان گنڈہ پور اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں کلاچی کے محلہ کمال خیل میں ہارون فقیر کے گھر کے نزدیک موجود تھے۔ حملہ آور ان کی آمد سے پوری طرح باخبر تھا، ان کی گاڑی جونہی پہنچی، حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں اکرام خان کی گاڑی کا ڈرائیور موقع پہ ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ سات افراد اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈہ پور کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے۔ حملہ آور نے سردار اکرام خان کی گاڑی کے بالکل قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اکرام اللہ خان گنڈہ پور بھی اس حملے میں شدید زخمی ہیں۔ انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کی زندگی بچانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔ نمائندہ اسلام ٹائمز کے مطابق اکرام اللہ خان گنڈہ پور اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں کلاچی کے محلہ کمال خیل میں ہارون فقیر کے گھر کے نزدیک موجود تھے۔ حملہ آور ان کی آمد سے پوری طرح باخبر تھا، ان کی گاڑی جونہی پہنچی، حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں اکرام خان کی گاڑی کا ڈرائیور موقع پہ ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ سات افراد اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں، اکرام اللہ خان خود بھی اس حملے میں زخمی ہیں۔ مقامی پولیس بھی ان کی نقل و حرکت کے پروگرام سے آگاہ تھی۔ خودکش حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوراً جائے وقوعہ سے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے ہیں۔ اکرام اللہ خان گنڈہ پور اور ان کے سیکرٹری کو پہلے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کیا گیا اور اب انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈی آئی خان سے پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 739392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/739392/1/کلاچی-پی-ٹی-ا-ئی-امیدوار-پہ-خودکش-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org