0
Sunday 22 Jul 2018 12:49

کلاچی، پی ٹی آئی امیدوار پہ خودکش حملہ

  • سردار اکرام خان پہ ہونیوالے خودکش حملے کے ابتدائی مناظر

    سردار اکرام خان پہ ہونیوالے خودکش حملے کے ابتدائی مناظر

  • سردار اکرام خان پہ ہونیوالے خودکش حملے کے بعد ابتدائی مناظر

    سردار اکرام خان پہ ہونیوالے خودکش حملے کے بعد ابتدائی مناظر

  • سردار اکرام خان پہ ہونیوالے خودکش حملے کے بعد کے ابتدائی مناظر

    سردار اکرام خان پہ ہونیوالے خودکش حملے کے بعد کے ابتدائی مناظر

  • جائے وقوعہ پہ خودکش حملہ آور کے اعضاء

    جائے وقوعہ پہ خودکش حملہ آور کے اعضاء

  • سردار اکرام خان دھماکے کے بعد ہسپتال میں موجود

    سردار اکرام خان دھماکے کے بعد ہسپتال میں موجود

  • سردار اکرام خان دھماکے کے بعد ہسپتال میں موجود

    سردار اکرام خان دھماکے کے بعد ہسپتال میں موجود

  • کلاچی خودکش دھماکے کے زخمی ہسپتال میں موجود

    کلاچی خودکش دھماکے کے زخمی ہسپتال میں موجود

  • زخمیوں کی ہسپتال منتقلی

    زخمیوں کی ہسپتال منتقلی

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈہ پور کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے۔ حملہ آور نے سردار اکرام خان کی گاڑی کے بالکل قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اکرام اللہ خان گنڈہ پور بھی اس حملے میں شدید زخمی ہیں۔ انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کی زندگی بچانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔ نمائندہ اسلام ٹائمز کے مطابق اکرام اللہ خان گنڈہ پور اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں کلاچی کے محلہ کمال خیل میں ہارون فقیر کے گھر کے نزدیک موجود تھے۔ حملہ آور ان کی آمد سے پوری طرح باخبر تھا، ان کی گاڑی جونہی پہنچی، حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں اکرام خان کی گاڑی کا ڈرائیور موقع پہ ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ سات افراد اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں، اکرام اللہ خان خود بھی اس حملے میں زخمی ہیں۔ مقامی پولیس بھی ان کی نقل و حرکت کے پروگرام سے آگاہ تھی۔ خودکش حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوراً جائے وقوعہ سے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے ہیں۔ اکرام اللہ خان گنڈہ پور اور ان کے سیکرٹری کو پہلے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کیا گیا اور اب انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈی آئی خان سے پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 739392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش