QR CodeQR Code

جرمنی، برلن میں ایرانی سفیر وزارت خارجہ طلب

21 Mar 2024 23:30

جرمن حکام نے سال 2022ء میں بوخوم نامی علاقے میں واقع ایک کنیسے پر حملے سے متعلق ایران کیخلاف غیر ثابت شدہ الزامات کی بنیاد پر برلن میں تعینات ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ جرمن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے چند ''ایرانی اداروں'' کی جانب سے سال 2022ء میں ایک کنیسے پر مبینہ حملے کی ''کوششوں'' کے حوالے سے ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں جرمن وزارت خارجہ نے لکھا کہ ایرانی سفیر کو، مبینہ حملے کے بارے ایک ملزم کے خلاف عدالتی سزا کے ''مکتوب اعلان'' پر وزارت خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مذکورہ عدالتی حکم کو اپنے یورپی شراکتداروں سمیت تمام یورپی اداروں کو بھی ارسال اور آئندہ کے اقدامات پر غور کریں گے!

قبل ازیں جرمنی نے اس حوالے سے ایرانی سفیر کو گذشتہ سال دسمبر میں بھی وزارت خارجہ طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ سال 2022ء میں جرمن حکومت نے ایک ایرانی نژاد جرمن شہری کو گرفتار کرتے ہوئے اسے 2 سال و 9 ماہ کی قید کی سزا سنائی اور اس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ مذکورہ کنیسے سے پر حملے کا ''ارادہ'' رکھتا تھا جبکہ اس کنیسے کے ساتھ واقع ایک اسکول کی عمارت پر اس کی جانب سے پٹرول بم کے حملے کی ''کوشش'' بھی ناکام رہی تھی! تب جرمن شہر ڈوسلڈروف کی ایک عدالت کہ جو اس مقدمے کی سماعت کر رہی تھی نے دعوی کیا تھا کہ وہ حملہ کہ جسے انجام دینے کا مذکورہ ملزم ''ارادہ'' رکھتا تھا، کی ''منصوبہ بندی'' ''چند ایرانی اداروں'' نے کی گئی تھی!


خبر کا کوڈ: 1121070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1121070/جرمنی-برلن-میں-ایرانی-سفیر-وزارت-خارجہ-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org