0
Thursday 21 Mar 2024 23:30

جرمنی، برلن میں ایرانی سفیر وزارت خارجہ طلب

جرمنی، برلن میں ایرانی سفیر وزارت خارجہ طلب
اسلام ٹائمز۔ جرمن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے چند ''ایرانی اداروں'' کی جانب سے سال 2022ء میں ایک کنیسے پر مبینہ حملے کی ''کوششوں'' کے حوالے سے ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں جرمن وزارت خارجہ نے لکھا کہ ایرانی سفیر کو، مبینہ حملے کے بارے ایک ملزم کے خلاف عدالتی سزا کے ''مکتوب اعلان'' پر وزارت خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مذکورہ عدالتی حکم کو اپنے یورپی شراکتداروں سمیت تمام یورپی اداروں کو بھی ارسال اور آئندہ کے اقدامات پر غور کریں گے!

قبل ازیں جرمنی نے اس حوالے سے ایرانی سفیر کو گذشتہ سال دسمبر میں بھی وزارت خارجہ طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ سال 2022ء میں جرمن حکومت نے ایک ایرانی نژاد جرمن شہری کو گرفتار کرتے ہوئے اسے 2 سال و 9 ماہ کی قید کی سزا سنائی اور اس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ مذکورہ کنیسے سے پر حملے کا ''ارادہ'' رکھتا تھا جبکہ اس کنیسے کے ساتھ واقع ایک اسکول کی عمارت پر اس کی جانب سے پٹرول بم کے حملے کی ''کوشش'' بھی ناکام رہی تھی! تب جرمن شہر ڈوسلڈروف کی ایک عدالت کہ جو اس مقدمے کی سماعت کر رہی تھی نے دعوی کیا تھا کہ وہ حملہ کہ جسے انجام دینے کا مذکورہ ملزم ''ارادہ'' رکھتا تھا، کی ''منصوبہ بندی'' ''چند ایرانی اداروں'' نے کی گئی تھی!
خبر کا کوڈ : 1121070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش