QR CodeQR Code

ماسکو دہشتگردی میں ملوث تمام افراد تاجکستان کے شہری تھے، روس

27 Mar 2024 03:44

روسی خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے ممکنہ طور پر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو کے کراکس ہال میں 4 دہشتگردوں کے حملے میں 139 افراد ہلاک اور 182 افراد زخمی ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو میں دہشتگردی کرنے والے تمام افراد تاجکستان کے شہری تھے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار دہشتگرد دوشنبے کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔ گرفتار مشتبہ افراد میں سے فریدونی شمس الدین کا تاجکستان میں گھر سیل کر دیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بیکری ملازم فریدونی 6 ماہ پہلے روس گیا تھا اور باقاعدگی سے رقم بھیجتا تھا۔ روسی خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے ممکنہ طور پر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو کے کراکس ہال میں 4 دہشتگردوں کے حملے میں 139 افراد ہلاک اور 182 افراد زخمی ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1125148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125148/ماسکو-دہشتگردی-میں-ملوث-تمام-افراد-تاجکستان-کے-شہری-تھے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org