0
Wednesday 27 Mar 2024 03:44

ماسکو دہشتگردی میں ملوث تمام افراد تاجکستان کے شہری تھے، روس

ماسکو دہشتگردی میں ملوث تمام افراد تاجکستان کے شہری تھے، روس
اسلام ٹائمز۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو میں دہشتگردی کرنے والے تمام افراد تاجکستان کے شہری تھے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار دہشتگرد دوشنبے کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔ گرفتار مشتبہ افراد میں سے فریدونی شمس الدین کا تاجکستان میں گھر سیل کر دیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بیکری ملازم فریدونی 6 ماہ پہلے روس گیا تھا اور باقاعدگی سے رقم بھیجتا تھا۔ روسی خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے ممکنہ طور پر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو کے کراکس ہال میں 4 دہشتگردوں کے حملے میں 139 افراد ہلاک اور 182 افراد زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1125148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش