QR CodeQR Code

عید کا دن فلسطین کے بچوں اور بہنوں کی جرات کے نام کرنا چاہیئے، خالد مقبول صدیقی

10 Apr 2024 17:06

نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقے کے شہریوں کو چاقو رکھنے کی بھی خواہش نہیں، اپنا دفاع کرنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عید کا دن فلسطین کے بچوں اور بہنوں کی جرات کے نام منسوب کرنا چاہیئے، سندھ پولیس کچے کے ڈاکوؤں کی پارٹنر ہے، پولیس سے لوگوں کا اعتبار ختم ہوجائے گا۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رینجرز نے سندھ کے اندر ڈاکوؤں کے راج کےخلاف اختیارات مانگے ہیں، کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو دیکھ کر لوگ اطمینان کا سانس لینے کے بجائے خوف کا شکار ہوتے ہیں۔ خالد مقبول نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقے کے شہریوں کو چاقو رکھنے کی بھی خواہش نہیں، اپنا دفاع کرنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ملک کا سوچنا ہوگا، اس وقت ملک بڑے چیلنج کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ عید کا دن فلسطین کے بچوں اور بہنوں کی جرات کے نام منسوب کرنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1127875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127875/عید-کا-دن-فلسطین-کے-بچوں-اور-بہنوں-کی-جرات-نام-کرنا-چاہیئے-خالد-مقبول-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org