0
Wednesday 10 Apr 2024 17:06

عید کا دن فلسطین کے بچوں اور بہنوں کی جرات کے نام کرنا چاہیئے، خالد مقبول صدیقی

عید کا دن فلسطین کے بچوں اور بہنوں کی جرات کے نام کرنا چاہیئے، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عید کا دن فلسطین کے بچوں اور بہنوں کی جرات کے نام منسوب کرنا چاہیئے، سندھ پولیس کچے کے ڈاکوؤں کی پارٹنر ہے، پولیس سے لوگوں کا اعتبار ختم ہوجائے گا۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رینجرز نے سندھ کے اندر ڈاکوؤں کے راج کےخلاف اختیارات مانگے ہیں، کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو دیکھ کر لوگ اطمینان کا سانس لینے کے بجائے خوف کا شکار ہوتے ہیں۔ خالد مقبول نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقے کے شہریوں کو چاقو رکھنے کی بھی خواہش نہیں، اپنا دفاع کرنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ملک کا سوچنا ہوگا، اس وقت ملک بڑے چیلنج کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ عید کا دن فلسطین کے بچوں اور بہنوں کی جرات کے نام منسوب کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1127875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش