QR CodeQR Code

اسرائیل مغرب کا بگاڑا گیا ناجائز بچہ ہے، اسمعیل ہنیہ

12 Apr 2024 22:50

المیادین کیساتھ ایک انٹرویو میں حماس کے سربراہ سیاسی بیورو نے تاکید کی ہیکہ اسرائیل "مغرب کا بگاڑا ہوا ایک ناجائز بچہ" ہیکہ جو اب وہ بھی نہیں رہا کہ جو وہ تھا کیونکہ اب اسکا مکروہ چہرہ عیاں ہو کر رہ گیا ہے


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ سیاسی بیورو اسمعیل ہنیہ نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے ہاتھوں اپنے 3 بیٹوں اور 3 پوتی پوتیوں کی بہیمانہ ٹارگٹ کلنگ کے بعد عرب میڈیا کے ساتھ گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل، دراصل مغربی ممالک کی جانب سے بگاڑا گیا وہ ناجائز بچہ ہے کہ جس کا مکروہ چہرہ اب تاریخ میں سب سے زیادہ عیاں ہو چکا ہے لہذا وہ اب وہ کچھ بھی نہیں رہا کہ جو قبل ازیں تھا!

المیادین کے ساتھ گفتگو میں اسمعیل ہنیہ نے کہا کہ سفارتکاری کی راہداریوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسرائیل کی بے مثال تنہائی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے صہیونی میڈیا کے ان تجزیوں کی جانب بھی اشارہ کیا کہ جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان کے بیٹوں اور پوتوں پوتیوں کے بہیمانہ قتل کا مقصد درحقیقت مذاکرات میں اختیار کردہ موقف بدلنے کے لئے حماس پر دباؤ ڈالنا تھا، اور کہا کہ ایسا کبھی نہ ہو گا!

حماس کے سیاسی رہنما نے تاکید کی کہ ہم غزہ میں مستقل و واضح جنگبندی کی شرط پر قائم رہنے کا اعلان کرتے ہیں۔

اپنی گفتگو کے آخر میں اسمعیل ہنیہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حماس غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلاء اور پناہ گزینوں کی ان کے گھروں کو واپسی سمیت اپنی تمام شرائط پر سختی کے ساتھ کاربند ہے۔


خبر کا کوڈ: 1128153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128153/اسرائیل-مغرب-کا-بگاڑا-گیا-ناجائز-بچہ-ہے-اسمعیل-ہنیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org