0
Friday 12 Apr 2024 22:50

اسرائیل مغرب کا بگاڑا گیا ناجائز بچہ ہے، اسمعیل ہنیہ

اسرائیل مغرب کا بگاڑا گیا ناجائز بچہ ہے، اسمعیل ہنیہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ سیاسی بیورو اسمعیل ہنیہ نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے ہاتھوں اپنے 3 بیٹوں اور 3 پوتی پوتیوں کی بہیمانہ ٹارگٹ کلنگ کے بعد عرب میڈیا کے ساتھ گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل، دراصل مغربی ممالک کی جانب سے بگاڑا گیا وہ ناجائز بچہ ہے کہ جس کا مکروہ چہرہ اب تاریخ میں سب سے زیادہ عیاں ہو چکا ہے لہذا وہ اب وہ کچھ بھی نہیں رہا کہ جو قبل ازیں تھا!

المیادین کے ساتھ گفتگو میں اسمعیل ہنیہ نے کہا کہ سفارتکاری کی راہداریوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسرائیل کی بے مثال تنہائی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے صہیونی میڈیا کے ان تجزیوں کی جانب بھی اشارہ کیا کہ جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان کے بیٹوں اور پوتوں پوتیوں کے بہیمانہ قتل کا مقصد درحقیقت مذاکرات میں اختیار کردہ موقف بدلنے کے لئے حماس پر دباؤ ڈالنا تھا، اور کہا کہ ایسا کبھی نہ ہو گا!

حماس کے سیاسی رہنما نے تاکید کی کہ ہم غزہ میں مستقل و واضح جنگبندی کی شرط پر قائم رہنے کا اعلان کرتے ہیں۔

اپنی گفتگو کے آخر میں اسمعیل ہنیہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حماس غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلاء اور پناہ گزینوں کی ان کے گھروں کو واپسی سمیت اپنی تمام شرائط پر سختی کے ساتھ کاربند ہے۔
خبر کا کوڈ : 1128153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش