QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ بلوچستان کی چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد 

16 Apr 2024 22:37

ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلی بلوچستان نے سید یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، ملاقات میں بلوچستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، معزز مہمانوں نے سید یوسف رضا گیلانی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں سابق نگراں وزیراعظم سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی بھی موجود تھے، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلی بلوچستان نے سید یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، ملاقات میں بلوچستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، معزز مہمانوں نے سید یوسف رضا گیلانی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی اور پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 1129112

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129112/وزیراعلی-بلوچستان-کی-چیئرمین-سینٹ-یوسف-رضا-گیلانی-سے-ملاقات-منتخب-ہونے-پر-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org