0
Tuesday 16 Apr 2024 22:37

وزیراعلیٰ بلوچستان کی چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد 

وزیراعلیٰ بلوچستان کی چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد 
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں سابق نگراں وزیراعظم سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی بھی موجود تھے، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلی بلوچستان نے سید یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، ملاقات میں بلوچستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، معزز مہمانوں نے سید یوسف رضا گیلانی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی اور پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 1129112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش