QR CodeQR Code

ایران اور افغانستان کیلئے امریکہ کو بلوچستان میں اڈے مل گئے ہیں، شیر افضل مروت

17 Apr 2024 08:13

تحریک انصاف کے سینیئر رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں رجیم چینج میں صرف امریکہ ملوث نہیں تھا بلکہ سعودی عرب نے بھی اس معاملے میں اہم کردار کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت گرانے میں سعودی عرب بھی شامل تھا۔ جی ٹی وی پر غریدہ فاروقی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ رجیم جینج آپریشن میں امریکہ کیساتھ ساتھ سعودی عرب بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور افغانستان کیلئے امریکہ کو بلوچستان میں دو اڈے دے دیئے ہیں۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان میں رجیم چینج میں صرف امریکہ ملوث نہیں تھا بلکہ سعودی عرب نے بھی اس معاملے میں اہم کردار کیا تھا۔ خیال رہے کہ شیر افضل مروت کی جانب سے یہ بیان اسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد وزیر خارجہ کی سربراہی میں پاکستان کے دورہ پر آیا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1129185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129185/ایران-اور-افغانستان-کیلئے-امریکہ-کو-بلوچستان-میں-اڈے-مل-گئے-ہیں-شیر-افضل-مروت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org