0
Wednesday 17 Apr 2024 08:13

ایران اور افغانستان کیلئے امریکہ کو بلوچستان میں اڈے مل گئے ہیں، شیر افضل مروت

ایران اور افغانستان کیلئے امریکہ کو بلوچستان میں اڈے مل گئے ہیں، شیر افضل مروت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت گرانے میں سعودی عرب بھی شامل تھا۔ جی ٹی وی پر غریدہ فاروقی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ رجیم جینج آپریشن میں امریکہ کیساتھ ساتھ سعودی عرب بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور افغانستان کیلئے امریکہ کو بلوچستان میں دو اڈے دے دیئے ہیں۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان میں رجیم چینج میں صرف امریکہ ملوث نہیں تھا بلکہ سعودی عرب نے بھی اس معاملے میں اہم کردار کیا تھا۔ خیال رہے کہ شیر افضل مروت کی جانب سے یہ بیان اسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد وزیر خارجہ کی سربراہی میں پاکستان کے دورہ پر آیا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش