QR CodeQR Code

پی بی 50، پانچ پولنگ اسٹیشنز کے عملے بیلٹ پیپر سمیت اغواء ہوئے ہیں، میروائس اچکزئی

21 Apr 2024 15:27

اپنے ویڈیو پیغام میں پشتونخوا میپ کے امیدوار نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو گزشتہ شب اغواء کیا گیا ہے۔ اغواء کار عملے کیساتھ بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان کو بھی ساتھ لے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء اور حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ کے امیدوار میروائس اچکزئی نے ضمنی انتخابات میں 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کے بیلٹ پیپر سمیت اغواء ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں میروائس اچکزئی نے کہا کہ 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو گزشتہ شب اغواء کیا گیا ہے۔ خدشہ ہے کہ مزید پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو بھی اغواء کیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان عملے کے ساتھ بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان کو بھی ساتھ لے گئے ہیں۔ صورتحال سے چیف الیکشن کمشنر اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے۔ پشتونخوا میپ کے رہنماء نے مطالبہ کیا کہ انتخابی عملے کو بازیاب کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1130162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130162/پی-بی-50-پانچ-پولنگ-اسٹیشنز-کے-عملے-بیلٹ-پیپر-سمیت-اغواء-ہوئے-ہیں-میروائس-اچکزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org