0
Sunday 21 Apr 2024 15:27

پی بی 50، پانچ پولنگ اسٹیشنز کے عملے بیلٹ پیپر سمیت اغواء ہوئے ہیں، میروائس اچکزئی

پی بی 50، پانچ پولنگ اسٹیشنز کے عملے بیلٹ پیپر سمیت  اغواء ہوئے ہیں، میروائس اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء اور حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ کے امیدوار میروائس اچکزئی نے ضمنی انتخابات میں 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کے بیلٹ پیپر سمیت اغواء ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں میروائس اچکزئی نے کہا کہ 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو گزشتہ شب اغواء کیا گیا ہے۔ خدشہ ہے کہ مزید پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو بھی اغواء کیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان عملے کے ساتھ بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان کو بھی ساتھ لے گئے ہیں۔ صورتحال سے چیف الیکشن کمشنر اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے۔ پشتونخوا میپ کے رہنماء نے مطالبہ کیا کہ انتخابی عملے کو بازیاب کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1130162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش