QR CodeQR Code

کراچی میں 7 روز کیلئے ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد

22 Apr 2024 21:34

ڈرون کیمرے کی پابندی کا اطلاق 22 اپریل سے 28 اپریل تک ہوگا، نوٹیفکیشن میں ڈرون کیمرے کے استعمال پر متعلقہ ایس ایچ او کارروائی کا مجاز ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ حفاظتی اقدامات کے تحت کراچی میں سات روز کیلئے ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں حفاظتی اقدامات کے تحت سات دن کیلئے ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ ڈرون کیمرے کی پابندی کا اطلاق 22 اپریل سے 28 اپریل تک ہوگا، نوٹیفکیشن میں ڈرون کیمرے کے استعمال پر متعلقہ ایس ایچ او کارروائی کا مجاز ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1130400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130400/کراچی-میں-7-روز-کیلئے-ڈرون-کیمرے-کے-استعمال-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org