0
Monday 22 Apr 2024 21:34

کراچی میں 7 روز کیلئے ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد

کراچی میں 7 روز کیلئے ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ حفاظتی اقدامات کے تحت کراچی میں سات روز کیلئے ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں حفاظتی اقدامات کے تحت سات دن کیلئے ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ ڈرون کیمرے کی پابندی کا اطلاق 22 اپریل سے 28 اپریل تک ہوگا، نوٹیفکیشن میں ڈرون کیمرے کے استعمال پر متعلقہ ایس ایچ او کارروائی کا مجاز ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1130400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش