اسلام ٹائمز۔ طالبانی وزارت خارجہ کے سربراہ اقتصادی تعلقات شفیع اعظم نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان اس وقت ایک ایسی صورتحال موجود ہے کہ جب وقت و تاریخ کی ہر بڑی طاقت نے اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن بالآخر وہ ناکامی، زخم اور فرار کے چنگل میں جا پھنسی!
افغان یوم آزادی کے موقع پر جاری ہونے والے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں شفیع اعظم نے اپوزیشن و مغربی فوج کا ذکر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اس وقت بہت سے فراری ایک اور حملہ کرنے کی کوشش میں ہیں لیکن انہیں مسترد کر دیا جائے گا۔
طالبانی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار نے لکھا کہ سب سمجھ چکے ہیں کہ اس ملک کو افغانوں کے علاوہ کوئی دوسرا نہیں چلا سکتا لہذا دنیا اب تعامل کی جانب بڑھ رہی ہے۔