0
Sunday 28 Apr 2024 17:25

ڈیرہ ٹانک سے اغوا ہونے والے جج کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

ڈیرہ ٹانک سے اغوا ہونے والے جج کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ ٹانک روڈ سے اغوا ہونے والے جج شاکر کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا، مقدمہ میں 7 اے ٹی اے اور 149، 148 سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈیرہ ٹانک روڈ گرہ محبت موڑ جب جج کی گاڑی پہنچی تو 25 سے 30 ملزمان وہاں کھڑے تھے، ملزمان بھاری اسلحے سے لیس تھے اور 5 موٹرسائیکلوں سے روڈ بلاک کررکھا تھا،ملزمان نے گاڑی کو روک کر اس پر فائر کیے۔ مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ ملزموں کی فائرنگ سے جج اور ڈرائیور گاڑی سے اتر گئے، دہشتگردوں نے جج کے ڈرائیور کی آنکھ پر کپڑا باندھا اور 5 دہشتگرد جج کے ساتھ گاڑی میں سوار ہوگئے۔ 40 منٹ کے بعد گاڑی کو روکا تو گاڑی جنگل پہنچ چکی تھی۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ جج پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے، ملزمان نے گاڑی میں سے شلوار قمیص نکال کر ان کو وہ پہننے کو کہا، جج نے لباس تبدیل کیا۔ بعدازاں دہشتگردوں نے گاڑی کو آگ لگا دی، دہشتگرد ملزمان میں مروت، محسود، گنڈاپور اور افغانی شامل تھے۔ مقدمہ کے متن میں بتایا گیا کہ ڈرائیور کو رہا کرکے دہشتگردوں نے اپنا پیغام پہنچانے کو کہا۔ اپنے پیغام میں دہشگردوں کا کہنا تھا کہ انکے رشتہ داروں اور خواتین کو جیلوں میں رکھا ہوا ہے، ہم اپنے مطالبات پیش کریں گے، اگر پورے کیے تو جج کو چھوڑ دیں گے، ورنہ سنگنین نتائج بھگتنا ہونگے۔ دہشتگرد جج کو موٹرسائیکل پر لے کر جنگل کی طرف روانہ ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 1131751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش