0
Sunday 28 Apr 2024 18:24

سندھ ہائی کورٹ بار کا اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائد کرنا قابل تحسین ہے، جماعت اسلامی

سندھ ہائی کورٹ بار کا اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائد کرنا قابل تحسین ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالت عالیہ کی کینٹین میں اسرائیلی مصنوعات کی فروخت پرپابندی عائد کرنے والے عمل کا خیرمقدم اور قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے قابض و غاصب ریاست نے 200 دنوں سے زائد غزہ میں ظلم و بربریت کی انتہا کرکے انسانیت کی تمام حدیں پار کردیں ہیں، مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی ہمارے ایمان و عقیدے کا حصہ ہے، اگر ہم ہم غزہ جاکر مظلوموں کی مدد نہیں کرسکتے تو کم از کم دہشتگرد ملک اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ تو کرسکتے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی بار کے بعد سندھ ہائی کورٹ بارکی جانب سے اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ پاکستان کے پچیس کروڑ غیور عوام کے دلوں کی آواز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا کے بعد خود امریکہ و اسرائیل میں غزہ کے مظلوموں کے حق اور ظالم قوتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں، جماعت اسلامی امریکا اور مغرب کی یونیورسٹیوں میں طلبا و طالبات کی جانب سے اہل فلسطین کے حق میں ریلیاں منعقد کرنے پر انہیں سلام پیش کرتی ہے، پاکستانی نوجوان بھی تعلیمی ادراوں اور جامعات میں اس ایشو پر بھرپور آواز بلند کریں، پوری قوم کو اہل فلسطین کے حق میں متحرک کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1131759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش