0
Sunday 28 Apr 2024 18:56

ایرانی طلباء و طالبات فلسطینیوں اور امریکی طلبہ تحریک کی حمایت میں میدان میں آ گئے

ایرانی طلباء و طالبات فلسطینیوں اور امریکی طلبہ تحریک کی حمایت میں میدان میں آ گئے
اسلام ٹائمز۔ آج ایران بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف اور امریکی اور یورپی جامعات میں جاری احتجاجی تحریک کی حمایت میں ریلیاں نکالیں۔ فلسطین کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف امریکہ اور یورپ کی یونیورسٹیوں میں زور پکڑتی طلبہ تحریک کو تشدد کے ذریعے دبانے کے حکومتی کوششوں اور پولیس گردی کے خلاف ایران بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات اور پروفیسروں نے اس تحریک کی حمایت میں ریلیاں نکالیں۔ غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے امریکی طلبہ تحریک کی جانب سے اس ملک کی یونیورسٹیوں میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جو نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے شروع ہوکر اس ملک اور یورپ کی دیگر یونیورسٹیوں میں پھیل گئے، ان یونیورسٹیوں میں سینکڑوں طلباء اور پروفیسرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آج ایران بھر کی یونیورسٹیوں من جملہ تہران، تبریز، ارومیہ، ایلام، آبادان،مشہد اور کردستان کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم، صیہونی حکومت کی نسل کشی کے خلاف اور امریکی اور یورپی جامعات میں جاری احتجاجی تحریک کی حمایت میں ریلیاں نکالیں جن میں امریکی پولیس کی جانب سے طلباء اور پروفیسرز پر وحشیانہ تشدد اور پولیس گردی کی مذمت کی گئی اور امریکہ اور یورپ کے دوہرے معیار اور صیہونی رجیم کی بربریت کے خلاف نعرے لگائے۔
خبر کا کوڈ : 1131764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش