0
Sunday 28 Apr 2024 20:55

خیبر پختونخوا، تحصیل کونسل چیئرمینز کی 6خالی نشستوں پر پولنگ

خیبر پختونخوا، تحصیل کونسل چیئرمینز کی 6خالی نشستوں پر پولنگ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام تحصیلوں میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا اور پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔ پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک رہیں، الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ مرکزی کنٹرول روم سے لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کی گئی۔ واضح رہے کہ چیئرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفے کی وجہ سے خالی ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 1131777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش