0
Sunday 28 Apr 2024 21:10

عرب ممالک کی یکجہتی علاقائی امن کا باعث بن سکتی ہے، بشار الاسد کا بحرینی وزیر خارجہ سے مکالمہ

عرب ممالک کی یکجہتی علاقائی امن کا باعث بن سکتی ہے، بشار الاسد کا بحرینی وزیر خارجہ سے مکالمہ
اسلام ٹائمز۔ بحرین کے وزیر خارجہ "عبداللطیف بن راشد الزیانی" اس وقت دمشق میں موجود ہیں جہاں انہوں نے آج دوپہر کو جمہوری عربی شام کے صدر "بشار الاسد" سے ملاقات کی۔ شامی اخبار نے رپورٹ دی کہ بشار الاسد اور عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور اُن میں وسعت کی کوششوں پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے اگلے مہینے ہونے والے عرب سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے بحرین کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ بحرینی وزیر خارجہ اور شامی صدر نے عرب سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جن میں عرب ممالک کے مشترکہ مفادات اور حالیہ چیلنجز شامل ہیں۔ اس دوران بشار الاسد نے بحرینی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کے درمیان یکجہتی اور مشترکہ اقدامات کو مضبوط کرنا چاہئے تا کہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔

واضح رہے کہ آج بحرینی وزیر خارجہ 13 سال بعد پہلی بار دمشق آئے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے لبنان کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے آج صبح اپنے شامی ہم منصب "فیصل المقداد" سے ملاقات بھی کی۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین وہ پہلا ملک ہے جس نے شام میں بحران کے اختتام پر دمشق میں از سر نو اپنا سفارت خانہ کھولا۔ اس دورے سے کچھ ہی دیر قبل بعض میڈیا ہاوسز نے اعلان کیا تھا کہ عبداللطیف بن راشد الزیانی اس دورے میں شام کے صدر "بشار الاسد" کو بحرین کے دارالحکومت "منامہ" میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس کی باضابطہ دعوت دیں گے۔ بحرینی وزیر خارجہ اس سے قبل عمان، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش