0
Monday 29 Apr 2024 03:10

اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم نامزد کرنے کے بعد اہم سوالات اٹھ گئے

اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم نامزد کرنے کے بعد اہم سوالات اٹھ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم نامزد کیے جانے پر اہم سوالات اٹھ گئے ہیں۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اسحاق ڈار کی نامزدگی کے نوٹیفکیشن میں آئین، رولز یا کسی قانون کا حوالہ نہیں دیا گیا، جس کے بعد سوالات پیدا ہوئے ہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کس اختیار کے تحت اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم نامزد کیا ہے۔؟ ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن کی زبان سے لگتا ہے ابھی نائب وزیراعظم کیلئے رولز نہیں بنے، جس پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کس قانونی بنیاد پر نائب وزیراعظم کی نامزدگی کی گئی۔؟ نوٹیفکیشن میں ذکر نہیں نائب وزیراعظم کے اختیارات کیا ہوں گے۔؟

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے نائب وزیراعظم، وزیراعظم کے اختیارات استعمال کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے اور عہدہ علامتی سے زیادہ کچھ نہیں ہو گا۔ پاکستان میں نائب وزیراعظم نامزد کرنے کی نظیر موجود ہے۔ پیپلز پارٹی دور میں چودھری پرویز الہٰی کو نائب وزیر اعظم بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد گزشتہ روز وزیر خارجہ و راہنما مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا جس کا باقاعدہ طور پر کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسحاق ڈار پاکستان کے چوتھے ڈپٹی وزیر اعظم ہیں۔ اس سے قبل ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور چودھری پرویز الہٰی ڈپٹی وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش