0
Monday 29 Apr 2024 08:30

آزاد کشمیر میں 50 فیصد تعلیمی اداروں میں معلمین القرآن نہیں ہیں

آزاد کشمیر میں 50 فیصد تعلیمی اداروں میں معلمین القرآن نہیں ہیں
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں کلاس ون سے قرآنی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی، 50 فیصد تعلیمی اداروں میں معلمین القرآن بھرتی نہ ہو سکے، تعلیمی اداروں کی تعداد ہزاروں میں جبکہ اب تک صرف 900 معلمین القرآن بھرتی کیے جا سکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں قرآنی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے جس کیلئے پرائمری و ہائیر سیکنڈری سکولوں زنانہ و مردانہ میں عربی ٹیچرز، معلمین القرآن تعینات کیے جانے تھے حکومت آزاد کشمیر نے 2011ء سے لے کر اب تک صرف 900 معلمین القرآن کی بھرتی کی ہے جبکہ سینکڑوں زنانہ و مردانہ پرائمری، مڈل، ہائی اور سیکنڈری سکولوں میں تاحال عربی ٹیچرز و قرآن ٹیچرز کی تقرریاں نہیں کی جا سکیں، جس سے ہزاروں طلباء و طالبات قرآنی تعلیم کے حصول سے محروم ہیں اور لازمی قرار دی جانے والی قرآن مجید کی تعلیم کے فروغ میں مشکلات کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش