0
Monday 29 Apr 2024 08:36

کسٹمز حکام نے 73 کروڑ روپے کی چائے ضبط کر لی

کسٹمز حکام نے 73 کروڑ روپے کی چائے ضبط کر لی
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے لیے چائے کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کے غلط استعمال پر درآمد کنندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ کسٹمز حکام نے گودام پر چھاپہ مار کر 73 کروڑ روپے کی 850 ٹن چائے ضبط کر لی۔ انہوں نے کہا کہ کسٹمز انٹیلی جینس کی رپورٹ کی روشنی میں آزاد کشمیرحکومت نے جے آئی ٹی بنائی، جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ماضی میں کی گئی درآمدات میں 255 کروڑ روپے ٹیکس چوری کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کسٹمز حکام نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے، کارروائی سے 255 کروڑ روپے چوری کی گئی رقم کی وصولی میں مدد ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 1131849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش