0
Monday 29 Apr 2024 10:35

کسی کیساتھ ڈیل نہیں کی، ہمیشہ پی ٹی آئی کیساتھ ہوں، خدیجہ شاہ

کسی کیساتھ ڈیل نہیں کی، ہمیشہ پی ٹی آئی کیساتھ ہوں، خدیجہ شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ اور طبیہ راجہ آج انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش ہوئیں۔ دونوں رہنماوں نے جناح ہاوس حملہ کیس میں اپنی حاضری مکمل کروائی۔ خدیجہ شاہ کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ہمیشہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کئساتھ ہوں، ہم نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نہ ہی کریں گے۔ خدیجہ شاہ نے کہا کہ بے گناہ ہیں، ڈیل کی ضرورت نہیں، ڈیل وہ کرتے ہیں جنہوں نے جرم کیا ہو، ہم نے کچھ نہیں کیا، بیگناہ ہونے کے باوجود عدالت پیش ہو رہے ہیں۔
 
تحریک انصاف کی رہنما طیبہ راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیے کو چھوڑا ہوتا تو کیا آج عدالت حاضری کیلئے پیش ہوتے؟، میرے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے وہ خارج کرانے عدالت پیش ہوئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل ہوئی ہوتی تو مجھے گھر بٹھاتے آرام سے، مجھے کیوں عدالتوں کے چکر لگوائے جا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان بے گناہ ہیں اور ہمیں اپنی عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے، ہمارے ساتھ ضرور انصاف ہو گا اور تمام گرفتار کارکنان اور رہنما بہت جلد جیلوں سے باہر ہوں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 1131872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش