0
Monday 29 Apr 2024 12:37

شبیر شاہ کا جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

شبیر شاہ کا جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے مظلوم کشمیری عوام کو بھارت کی غلامی سے آزاد کرانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق شبیر احمد شاہ نے بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے کشمیری نوجوانوں کے نام ایک پیغام میں ان پر زور دیا کہ کچھ بھی ہو جائے، وہ آزادی اور حق خود ارادیت کے لئے اپنی جدوجہد پر ثابت قدم رہیں۔شبیر شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرا دل جیل میں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری سب سے بڑی دولت میرے لوگ ہیں۔ بھارت ہر روز نئے ہتھکنڈے آزما سکتا ہے، لیکن وہ میرے عزم کو توڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی آخری سانس تک اپنے لوگوں کی آزادی کے لیے لڑتے رہیں گے۔ حریت رہنما نے کہا کہ تنظیموں پر پابندی لگانے، ہمارے گھروں اور دفاتر کو ضبط کرنے یا ہمارے کارکنوں کو ہراساں اور گرفتار کرنے سے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پھانسی کے تختے پر بھی یہی کہیں گے کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو جاتا، جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
خبر کا کوڈ : 1131895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش