0
Monday 29 Apr 2024 14:10

حکومت میں ڈسٹربنس موڈ آن ہوگیا ہے، اس لئے ڈار ڈپٹی وزیراعظم بنے، فیصل واوڈا

حکومت میں ڈسٹربنس موڈ آن ہوگیا ہے، اس لئے ڈار ڈپٹی وزیراعظم بنے، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت میں ڈسٹربنس موڈ آن ہو گیا ہے، اس لیے ڈار ڈپٹی وزیراعظم بنے،بیرسٹر گوہر، عمرایوب، گنڈاپور حکومت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں،قوم سب کچھ دیکھ لے گی کچھ ہفتوں کی بات ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ناکام بنانے کے لیے اسحاق ڈار کمیٹیوں کے سربراہ بنے۔اسحاق ڈار سے پوچھنا چاہیئے کہ کیا وہ ڈسٹربنس پیدا کرنے آئے ہیں یا شہباز اہل نہیں ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے جو کام کیے وہ بھی بانی کے کھاتے میں ڈال دیئے، پی ٹی آئی کے لوگ چاہتے ہیں کہ بانی جیل میں رہیں اور ان کی مقبولیت کا مزہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، گنڈاپور حکومت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، اس وقت بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی نہیں کھڑے سب لیٹے ہوئے ہیں، قوم یہ سب کچھ دیکھ لے گی بس کچھ ہفتوں کی بات ہے، پی ٹی آئی کے لوگ حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے بیٹھ جائیں گے لیکن پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں بانی کی مقبولیت کا فائدہ حاصل کریں۔ پی ٹی آئی کے حکومت کے ساتھ 10 سے 15 دنوں میں مذاکرات ہوں گے اس سے پہلے ٹوپی ڈرامہ احتجاج وغیرہ ہوگا، میں نے پہلے ہی کہا تھا پی ٹی آئی کے تمام لوگ اچھے بچے بن کر چلیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1131909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش