0
Monday 29 Apr 2024 15:01

ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل کے 4 مجرمان کو عمر قید کی سزا

ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل کے 4 مجرمان کو عمر قید کی سزا
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے  رہنما رضا علی عابدی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے علی رضا عابدی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا اور حکم دیا کہ دیگر ملزمان جب بھی گرفتا ہوں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ رضا علی عابدی کو 2018ء میں نامعلوم حملہ آوروں نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے علاقے خیابان غازی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ علی رضا عابدی کو 5 گولیاں ماری گئیں تھیں جن میں سے تین گولیاں ان کے سر، ایک گردن اور ایک پیٹ میں لگی تھی۔

علی رضا عابدی کو ان کے والد اخلاق عابدی انتہائی تشویش ناک حالت میں قریبی ہسپتال لے گئے تھے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔ مارچ 2019ء میں سی ٹی ڈی نے علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث فاروق نامی ملزم کو گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان پکڑے گئے تھے۔ یاد رہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے وقت پولیس نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ علی رضا عابدی کا قتل فرقہ وارانہ نہیں بلکہ ’سیاسی قتل‘ تھا، پولیس نے کہا تھا کہ گرفتار 2 ملزمان نیوکراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے یونین کونسل آفس اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے دفتر پر قاتلانہ حملے میں بھی ملوث رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1131920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش