0
Monday 29 Apr 2024 16:03

مختلف ممالک کابل کیساتھ تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، قازقستان

مختلف ممالک کابل کیساتھ تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، قازقستان
اسلام ٹائمز۔ قازقستان کے نائب وزیر اعظم سیرک زومانگارین نے طالبانی وزیر اعظم کے سیکرٹری سیاسیات مولوی عبدالکبیر کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اب خطے میں ایک پرامن ملک ہے اور اسی وجہ سے دنیا کے ممالک مختلف شعبوں میں کابل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔

اس ملاقات میں سیرک زومانگارین نے ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون اور افغان طلباء کو وظائف دینے کے لئے قازقستان کی آمادی کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کابل سے آستانہ کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

دوسری جانب طالبانی وزیراعظم کے سیکرٹری سیاسیات مولوی عبدالکبیر نے بھی تاکید کی کہ امارت اسلامیہ نے افغانستان کی سرحدوں کو مکمل طور پر کنٹرول، منشیات و بدعنوانی کا خاتمہ اور آزاد قومی خودمختاری کو بحال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش