0
Monday 29 Apr 2024 17:34

فارم 47 کی بنیاد پر بنی حکومت تسلیم نہیں کر سکتے، حافظ نعیم الرحمان

فارم 47 کی بنیاد پر بنی حکومت تسلیم نہیں کر سکتے، حافظ نعیم الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فارم 47 کی بنیاد پر بننے والی حکومت تسلیم نہیں کر سکتے۔ کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس میں گفتگو کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس کھوکھلی حکومت کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے دھاندلی زدہ نتائج کو اپنا کر اپنی سیاست ختم کر لی ہے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان سے کہتے ہیں وہ فارم 45 کے نتائج تسلیم کریں۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کمیشن بنائے جو فارم 45 کی بنیاد پر الیکشن نتائج کا فیصلہ کرے، ازسرنو نتائج مرتب کئے جائیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست اب ختم ہوگئی ہے، ایک بھائی کو وزیراعظم بنوا دیا، بیٹی وزیراعلیٰ بن گئی، سمدھی رہ گئے تو انہیں ڈپٹی وزیراعظم بنا دیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ لوگ آئین کی بالادستی قائم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، پنجاب میں گندم کی قیمت پر تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اب عوام کے شعور کی سطح بلند ہو چکی ہے، نواز شریف اب کچھ نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 1131953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش