اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی وزیر خارجہ اسٹیفن سیجورنی (Stephane Sjourney) نے غزہ کی پٹی میں جنگبندی کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تباہ کن ہے۔
سعودی عرب کے دورے پر ریاض میں موجود اسٹیفن سیجورنی کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگبندی کے بارے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے لیکن آپ کو اس بات چیت و مذاکرات میں ہمیشہ محتاط رہنا چاہیئے!!
عالمی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانسیسی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تباہ کن ہے اور ہمیں جنگبندی کی اشد ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس دورے کے دوران فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سمیت سعودی عرب و دیگر عرب و مغربی ممالک کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی فرانسیسی وزیر خارجہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔