0
Monday 29 Apr 2024 18:26

کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی میں این ای ڈیئن کنونشن 2024 کا انعقاد

کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی میں این ای ڈیئن کنونشن 2024 کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ این ای ڈی المنائی ایسوسی ایشن کی جانب سے این ای ڈیئن کنونشن 2024ء کا انعقاد جامعہ کے محمود عالم آڈیٹوریم میں کیا گیا، جس میں شیخ الجامعہ پروفیسر سروش لودھی، صدر این ای ڈئین ایسوسی ایشن انجینئر عاصم مرتضیٰ، اینگرو گروپ کے سربراہ احسن ظفر سید اور سربراہ امریکی کمپنی جرسی پری کاسٹ امیر السلام، میریٹوریس پروفیسر صاحبزادہ رفیقی، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل، متعدد انجینئرز سمیت عمان و انڈونشیا کے سفارتکاروں اور روسی وفد نے شرکت کی۔ تقریب میں تیرہ سابقہ طالب علموں اور اُن کی اپنی مادرِ علمی کیلئے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ صدر این ای ڈئین ایسوسی ایشن انجینئر عاصم مرتضیٰ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اور چیئرمین آئی ای انجینئر سہیل بشیر کا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں ان نامساعد معاشی حالات میں والدین اور طالب علموں کی مدد کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادرِ علمی کی آواز پر لبیک کہیے، کیونکہ ایک ایک انجینئر طالب علم ملک کا سرمایہ ہے۔

ماں جی انڈومنٹ فنڈ کے بانی آفتاب رضوی نے کینیڈا سے آن لائن خطاب میں زُور دیا کہ اپنی ماؤں کے نام پر آج کے طالبِ علم کی مالی معاونت ، جو کہ آپ اور آپ کے والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے۔ اس موقع پر جامعہ کے طالب علموں کی لیٹریری اینڈ پبلی کیشن سوسائٹی کی جانب سے کھیل آنگن ٹیڑھا بھی پیش کیا گیا، جسے خوب پذیرائی ملی۔ جامعہ ترجمان کے مطابق اس تقریب میں تقریباً 450 سابقہ طالب علموں سمیت مختلف شعبہ جات کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور ادارے کیلئے شیخ الجامعہ اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا، جبکہ سیکریٹری جزل این ای ڈیئن ایسوسی ایشن انجینئر عباس ساجد نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔
خبر کا کوڈ : 1131960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش