0
Monday 29 Apr 2024 18:54

یہ جمہوریت کو بچانے کا الیکشن ہے، راہل گاندھی

یہ جمہوریت کو بچانے کا الیکشن ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ کے اپنے دورہ کے دوران سکری، بلاس پور پارلیمانی حلقہ میں منعقدہ عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن آئین کو بچانے کا انتخاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آئین کو بچانے کے لئے کام کر رہی ہے، ہم غربت کے خاتمے کے لئے ایک انقلابی اسکیم لے کر آ رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے بے روزگاری کی دیوار کھڑی کی ہے، ہم اسے توڑنے جا رہے ہیں، کروڑوں نوجوانوں کو روزگار ملے گا، حکومت بنتے ہی کسانوں کے قرضے معاف کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کو ایم ایس پی یعنی کم سے کم امدادی قیمت دینے جا رہے ہیں، ہم ایم ایس پی پر قانون بنانے جا رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ فی الحال منریگا کے تحت 250 روپئے دیے جاتے ہیں، حکومت بنتے ہی اسے بڑھا کر 400 روپئے کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آشا اور آنگن واڑی ورکرس کی تنخواہ کی رقم کو دوگنا کریں گے، ہم آپ کو 50 فیصد سے زیادہ ریزرویشن دیں گے، ہم وعدہ کرتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کی زندگیاں برباد کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی پہلے 400 پار بولتے تھے، اب 150 پار نہیں بول پا رہے ہیں۔ انہوں نے بلاس پور سے کانگریس امیدوار دیویندر یادو کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ اسٹیج پر سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، چھتیس گڑھ کے انچارج سچن پائلٹ، ڈاکٹر چرن داس مہنت، پی سی سی چیف دیپک بیج، بلاس پور پارلیمانی امیدوار دیویندر یادو، چندن یادو، جے سنگھ اگروال اور دیگر لیڈران موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1131966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش