0
Monday 29 Apr 2024 19:11

اسلاموفوبیا کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بی جے پی کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں، عمر عبداللہ

اسلاموفوبیا کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بی جے پی کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ بی جے پی موجودہ حالات سے گھبرائے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ’منگل سوترا‘ اور ‘مسلم لیگ‘ یا اسلاموفوبیا کی باتیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں انڈیا الائنس کی جیت یقینی ہے۔ ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے چرار شریف میں آستانہ عالیہ پر حاضری دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ عمر عبداللہ کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی یا الیکشن پروگرام کے سلسلے میں نہیں بلکہ صرف حاضری دینا آیا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں بھاجپا کی طرف سے مذہبی منافرت پھیلانے کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ جب یہ لوگ حکومت میں ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم 140 کروڑ ہندوستانیوں کی ترجمانی کرتے ہیں جس میں مسلمان بھی شامل ہیں، لیکن جب الیکشن ہوتے ہیں تو نفرت پھیلانے کے بغیر ان لوگوں کو اور کچھ نہیں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ضابطہ اخلاق میں صاف صاف الفاظ میں مذہبی منافرت پھیلانا ممنوع قرار دیا گیا ہے لیکن ظاہر سی بات ہے کہ بی جے پی والے موجودہ حالات سے گھبرائے ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ’منگل سوتر‘ اور ’مسلم لیگ‘ یا اسلاموفوبیا کی باتیں ہورہی ہیں، یہاں تک کہ کل ایک بھاجپا وزیر نے یہاں تک کہہ ڈالا کہ مسلمان ہندوﺅں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم کسی سے گھبرائے ہوئے نہیں ہیں، اگر ہم کسی سے ڈرے ہوتے بھاجپا کے خلاف میدان نہیں ہوتے، اگر ہم گھبرائے ہوتے تو ہم بھی دوسروں کی طرف بھاجپا کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہوتے، ہم یہاں بھرپور انداز میں بھاجپا اور اس کی پراکسیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش