0
Monday 29 Apr 2024 20:48

ہندو راشٹر میں سماجی مساوات کا تصور کرنا دن میں خواب دیکھنے کے مترادف ہے، شیوانند تیواری

ہندو راشٹر میں سماجی مساوات کا تصور کرنا دن میں خواب دیکھنے کے مترادف ہے، شیوانند تیواری
اسلام ٹائمز۔ فسطائی طاقتوں کو ریزرویشن مخالف قرار دیتے ہوئے معروف سیاسی اور سوشلسٹ لیڈر شیوانند تیواری نے کہا کہ ہم ریزرویشن کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پسماندہ یا دلت سماج ان کی باتوں پر کیسے یقین کرسکتا ہے۔ انہوں نے دعوٰی کیا کہ آر ایس ایس کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا تھا کہ ریزرویشن مساوات کے اصول کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے معاشی بنیادوں پر 10 فیصد ریزرویشن اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں سماجی بنیادوں پر ریزرویشن کے آئینی نظام پر ان کا یقین نہیں ہے۔ شیوانند تیواری نے کہا کہ آر ایس ایس شروع سے ہی بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کا خواب دیکھتا رہا ہے بلکہ آر ایس ایس کا قیام صرف اسی مقصد کے حصول کے لئے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئین بنانے کے وقت آر ایس ایس نے کہا تھا کہ ہم اس آئین کو نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہندو راشٹر میں سماجی مساوات کا تصور کرنا دن میں خواب دیکھنے کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش