0
Monday 29 Apr 2024 21:54

بھارت کے ایک فیصد لوگ 40 فیصد دولت پر قابض ہیں، راہل گاندھی

بھارت کے ایک فیصد لوگ 40 فیصد دولت پر قابض ہیں، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پاٹن پارلیمانی سیٹ سے کانگریس امیدوار چندن جی ٹھاکر کی انتخابی مہم کی حمایت میں پیر کو مقامی پرگتی میدان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ راہل گاندھی کے بادشاہوں اور شہنشاہوں کے بارے میں تبصرے کے خلاف پاٹن کشتریہ برادری نے احتجاج کرتے ہوئے انہیں سیاہ جھنڈے دکھائے۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے 12 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پاٹن کی سر زمین پر جلسہ عام میں کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے جئے امباجی، جئے بہوچراجی کہہ کر اپنی تقریر کی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں 22 ایسے لوگ ہیں جن کے پاس 70 کروڑ ہندوستانیوں جتنی دولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے نام سب جانتے ہیں، اسکی شروعات گجرات میں ہی ہوئی، ان میں اڈانی اور امبانی بھی شامل ہیں۔ راہل گاندھی نے اپنی تقریر میں بی جے پی کو سخت نتنقید کا شانہ بنایا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے 22 سے 25 لوگوں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرض معاف کر دیے ہیں۔ نریندر مودی نے کسانوں کے قرضے معاف نہیں کیے، لیکن ان 25 لوگوں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کر دئیے، عام لوگ نہیں جانتے کہ 16 لاکھ کروڑ روپے کتنے ہیں، اس پر غور کریں کہ یو پی اے حکومت نے کسانوں کے قرضے معاف کر دیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستانی کسانوں کے قرضے 25 بار معاف کیے جائیں تو اس کی رقم 16 لاکھ کروڑ روپے بنتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر ہم 25 سال تک ہر سال کسانوں کے قرض معاف کرتے ہیں تو اس کی رقم 25 لاکھ کروڑ روپے بنتی ہے، اسی طرح یہ 25 لاکھ کروڑ روپے منریگا کی 24 سال کی رقم کے برابر ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت کے ایک فیصد لوگ 40 فیصد دولت پر قابض ہیں، یہ ملک کی سچائی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت میں سب سے بڑے مسائل بے روزگاری، مہنگائی، شراکت اور کسانوں کی حالت ہیں لیکن یہ مسائل غائب ہوچکے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کارپوریٹ سمیت دیگر تمام نجی شعبوں میں غریب، قبائلی اور پسماندہ طبقات غائب ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش