0
Monday 29 Apr 2024 22:22
پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر کرتا ہے

ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا

ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا کیا، ایوارڈ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ تقریب کے بعد ترک بری افواج کے کمانڈر نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کا پاکستان اور ترکیہ کے باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر کرتا ہے۔ ترکیہ نے ہمیشہ بنیادی مسائل پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان متعدد منصوبوں پر تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے پاکستان اور ترکیہ کے عوام کو مزید قریب لانے کیلئے عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ زراعت، تعلیم، فن اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون فروغ دینا ہوگا۔ صدر رجب طیب اردگان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں۔ ترک صدر نے میرے انتخاب اور رمضان المبارک کے آغاز پر ٹیلی فونک کال کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ترک صدر کا دو مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ پاک ترک تعلقات کو وسعت دینے کے ان کے عزم کا اظہار ہے۔ ترک بری افواج کے کمانڈر نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ترک کمانڈر نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) ملنے پر مبارکباد دی۔
خبر کا کوڈ : 1132004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش