0
Monday 29 Apr 2024 20:37

اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کا مقصد اقتدار اپنی آئندہ نسلوں تک منتقل کرنا ہے، پی ٹی آئی

اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کا مقصد اقتدار اپنی آئندہ نسلوں تک منتقل کرنا ہے، پی ٹی آئی
اسلام ٹائمز۔ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی پر پاکستان تحریک انصاف نے ردعمل میں کہا کہ ماوارئے آئین عہدوں کی تخلیق کا مقصد اقتدار اپنی آئندہ نسلوں تک منتقل کرنا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق دستور پاکستان میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں، ایسے کسی عہدے کی نہ تو کوئی آئینی حیثیت ہے اور نہ ہی گنجائش، آئین کے آرٹیکل 90 اور 91 میں وفاقی حکومت کی ترتیب و تنظیم کا طریقہ کار وضع کیا جا چکا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نائب وزیراعظم جیسے عہدے کی تخلیق کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے، آئینی ترمیم کا اختیار مینڈیٹ سے محروم جعلی حکومت کے پاس نہیں، اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی خود ان کے اتحادی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ شکست خوردہ ٹولہ نت نئے تجربوں کے بجائے اپنی نااہلی کو تسلیم کرے۔
خبر کا کوڈ : 1132007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش