0
Monday 29 Apr 2024 23:13
چینی انجینرز پر خودکش حملہ کیس میں چار افراد گرفتار

چینی انجینرز پر خودکش حملہ کیس میں ٹی ٹی پی کے چار دہشت گرد گرفتار

چینی انجینرز پر خودکش حملہ کیس میں ٹی ٹی پی کے چار دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹایمز۔ سی ٹی ڈی خیبرپختونخواہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جو گزشتہ ماہ بیشام خودکش حملے میں ملوث تھے۔ اس حملے میں پانچ چینی انجینئر اور ان کا ڈرائیور ہلاک ہو گئے تھے۔ حملہ اس وقت ہوا تھا جب وہ اسلام آباد سے داسو ڈیم سائیٹ کی طرف سفر کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق اس حملے کے بعد چین نے اس واقعے کی تحقیقات اور اپنے شہریوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا تھا جس پر اسلام آباد نے اس واقعہ میں ملوث افراد کو جلد سے جلد قرار واقعی سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا، اس واقعہ کی تحقیقات میں حصہ لینے کےلئے پاکستانی اور چینی انویسٹی گیٹروں کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
کے پی کے سی ٹی ڈی کے ترجمان نے اپنے بیان میں آج کہا کہ چار مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے اور چاروں افراد مانسہرہ کے رہائشی ہیں جب کہ ان میں سے ایک دہشت گرد شہباز نے اس حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہباز افغانستان کے علاقے جلال آباد کا رہائیشی ہے۔
یاد رہے کہ پاک چین سی پیک منصوبے کے اعلان کے بعد بارہا چینی انجینرز پر دہشت گردانہ حملے کئے گئے ہیں جن میں متعدد چینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1132019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش